وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کی قیادت میں پی ٹی وی سینٹر اسلام آباد میں (آج) 9 بجکر 29 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:14

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی قیادت میں پی ٹی وی سینٹر اسلام آباد میں (کل) اتوار کو یوم دفاع کے موقع پر 9 بجکر 29 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پرویز رشید کی طرف سے صوبائی وزرائے اطلاعات کو بھی تقاریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، حکومتی ترجمان کے مطابق 50 ویں یوم دفاع کے موقع پر صبح 9 بجکر 29منٹ پر سائرن بجایا جائے گا جبکہ 1965ء کی جنگ کے شہداء سے اظہار عقیدت کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی ۔

ریڈیو اور ٹی وی پر قومی ترانہ نشر کیا جائے گا ، وزیراطلاعات پرویز رشید کی قیادت میں پی ٹی وی سینٹر اسلام آباد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی جبکہ پی ٹی وی کے دیگر مراکز میں بھی وزارت اطلاعات کے متعلقہ حکام 9 بجکر 29 منٹ پر تقریب میں شریک ہوں گے