وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں نئی تقرریوں و تعیناتیوں پر نوٹس لے لیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:17

وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں نئی تقرریوں و تعیناتیوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں نئی تقرریوں و تعیناتیوں پر ایکشن لے لیا ہے۔ وزیر اعظم نے ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر اور نامزد سیکریٹری کو میر ظفر اﷲ جمالی سے ملاقات کاحکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومتی سطح پر پی ایچ ایف کو کرپشن سے پاک کرنے اور میرٹ پر تقرریوں کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے حکم پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد کھوکھر اور نامزد سیکریٹری جنرل شہباز سینئر سابق وزیر اعظم ظفر اﷲ جمالی سے ملاقات کے لیے کراچی جائیں گے۔پی ایچ ایف کے صدر اور سیکریٹری سابق وزیر اعظم میر ظفر اﷲ جمالی کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :