آنجہانی بنگالی کرکٹر انکت کیشری کے خاندان کو مالی سہارا مل گیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:17

آنجہانی بنگالی کرکٹر انکت کیشری کے خاندان کو مالی سہارا مل گیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) بنگال کے آنجہانی انڈر 19 کرکٹر انکیت کیشری کی فیملی کو جلد ہی 25 لاکھ روپے مالیت کا چیک مل جائے گا کیونکہ بی سی سی آئی کی انشورنس کمپنی نے یہ رقم کلیئر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے سیکریٹری سوبیر گنگولی کا کہنا ہے کہ انہیں بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اشارہ مل گیا ہے کہ انشورنس کمپنی کی جانب سے جاری کیا جانے والا چیک چند روز میں سی اے بی کے ہیڈکوارٹر پہنچ جائے گا جس کے موصول ہوتے ہی اسے انکیت کیشری کی فیملی کے حوالے کر دیا جائے گا جو شدید مالی مشکلات سے دوچار ہے۔

متعلقہ عنوان :