گندی جرابیں فروخت کرنے پر ساڑھے سال قید

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 5 ستمبر 2015 19:08

گندی جرابیں فروخت کرنے پر  ساڑھے سال قید

مشی گن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5ستمبر۔2015ء)اڈریان، مشی گن۔ ایک آدمی گندی جرابوں کے ڈھیر کو میریجوانا کہہ کر فروخت کرنے پر ساڑھے سات سال کی قید ہوئی ہے ۔ ضمانت 1 سال بعد ہو سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق مائیکل سوریز نے جولائی میں میریجوانا کی فروخت کا ایک سودا کیا۔ یہ سودا لیناوی کاؤنٹی کے ایک گھر میں ہونا تھا۔

(جاری ہے)

مائیکل مال دکھانے پہنچا تو اس کے پاس میریجوانا نہیں بلکہ بیگ میں گندی جرابیں بھری ہوئی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس گھر سے ایک پرس بھی چوری ہوا جس میں 2800 ڈالر تھے۔ مائیکل اور اس کے ساتھیوں کو ٹریفک سگنل پر روک کر پکڑ لیا گیا۔ مائیکل کو دھوکہ دہی کے جرم میں ساڑھے سات سال قید کی سزا ملی ہے جبکہ اسے ایک سال بعد ہی ضمانت پر رہائی ملے گی۔