دو سال بعد پاکستان سپر لیگ ملک میں کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے،نجم سیٹھی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 20:06

دو سال بعد پاکستان سپر لیگ ملک میں کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے،نجم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ دو سال بعد پاکستان سپر لیگ ملک میں کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے او رکہا ہے کہ پاک بھارت سیریز میں تاخیر کی وجہ بھارتی کرکٹ بورڈ میں سیاسی مداخلت ہے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی باریکیوں پر کرکٹ مشیروں سے مشاورت کی ہے۔

دو سال تک پی ایس ایل کا میلہ پاکستان میں سجا لیں گے۔

(جاری ہے)

پاک بھارت سیریز میں تاخیر کی وجہ بھارتی کرکٹ بورڈ میں سیاسی مداخلت ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پہلی پاکستان سپر لیگ فروری میں قطر میں ہو گی دو سال تک پی ایس ایل کا میلہ پاکستان میں سجا لیں گے۔پاک بھارت سیریز پر بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارت بھی پاکستان سے سیریز کے حق میں ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ میں سیاسی مداخلت سیریز کے انعقاد میں رکاوٹ ہے۔بگ تھری ایشو پر اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بگ تھری کو پاکستان کے ووٹ کی ضرورت نہیں تھی پی سی بی نے بگ تھری کو ووٹ دینے کے لیے شرائط رکھیں اور ہم اپنی باتیں منوانے میں کامیاب رہے۔