پولیس اور رینجرز کی وفاقی دارالحکومت میں مشترکہ کارروائی ،دکان سے بھاری غیر قانونی اسلحہ بر آمد، 3افراد گرفتار

ہفتہ 5 ستمبر 2015 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) پولیس اور رینجرز نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے فراش ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کر کے دوکان سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ بر آمد کر کے 3افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پولیس اور رینجرز نے اسلام آباد کے علاقے فراش ٹاؤن میں سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران ایک دوکان سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے 3افراد کو گرفتار کرلیا، برآد کئے جانے والے اسلحہ میں 78گنز،3ہزار گولیاں،3خنجر اور ایک دوربین برآمد کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :