اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل یوم دفاع کے موقع پر ملک بھر میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کرے گی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 20:50

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء ) جامعہ اسلام آباد کے علماء وفضلاء کی منظم تحریک اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں 6ستمبر 1965ء کی معرکہ آرائی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے عظیم سپوتوں کے ایصال ثواب ،درجات کی بلندی اور ان کی عظیم قربانیوں کو سلام عقیدت اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دعائیہ تقاریب کا اہتما م کرے گی ۔

ہفتہ کو چیئرمین اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی ؔنے ملک بھر کے ائمہ اور خطباء سے التماس کی ہے کہ وہ ان ملک کی دن رات حفاظت کرنے والوں اورکفرکو ہیچکرنے میں عظیم قربایناں پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنی اپنی مساجد میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کریں اور ان کے مؤقف کو صحیح اندازمیں عوام الناس تک پہنچائیں ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے پریس سیکرٹری مفتی محمد اقبال قادری نے بتایاکہ اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کے ساتھ نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کو بھی دعاؤں میں یاد رکھناچاہیے ۔اسی لئے اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل 7ستمبر 1974ء کو قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قراردلانے والے عظیم مجاہدین کو سلام پیش کرنے کے لیے 7ستمبر 2015ء بروز سوموار صبح 9بجے مرکزی جامع مسجد نورمدینہ I-8/4اسلام آباد میں ،چیئرمین اسلام آباد علماء کونسل انٹر نیشنل ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی کی زیر سرپرستی ،عظیم الشان ’’تاجدار ختم نبوت کانفرنس ‘‘منعقد ہورہی ہے ۔

جس میں بطور مہمان خصوصی صاحبزادہ حضرت الشاہ محمد اویس نورانی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان شرکت کریں گے

متعلقہ عنوان :