دنیا بھر میں تہلکہ مچا دینے والے 3 سالہ شامی پناہ گزین بچے ایلان کے والد نے کینیڈا کی شہریت کی پیش کش ٹھکرا دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 ستمبر 2015 20:52

دنیا بھر میں تہلکہ مچا دینے والے 3 سالہ شامی پناہ گزین بچے ایلان کے والد ..
ٹورنٹو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 ستمبر 2015 ء) دنیا بھر میں تہلکہ مچا دینے والے 3 سالہ شامی پناہ گزین بچے ایلان کے والد نے کینیڈا کی شہریت کی پیش کش ٹھکرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے ساحل پر مردہ حالت میں ملنے والے تین سالہ بچے ایلان کردی کے والد نے مبینہ طور پر کینیڈا کی طرف سے پناہ دینے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

کینیڈا میں رہنے والی ان کی بہن تيما کردی نے بتایا کہ عبداللہ پہلے کینیڈا کا عزم رکھتے تھے لیکن اب وہ شام میں ہی رہنا چاہتے ہیں۔

عبداللہ کا کہنا ہے جہاں ان کے دونوں بیٹوں (تین سالہ ایلان، پانچ سالہ غالب) اور بیوی (ریحانہ) قبریں ہیں، وہ وہیں رہنا چاہتے ہیں۔ تاہم عبداللہ کی بہن کا کہنا ہے کہ عبداللہ کسی بھی حال میں شام سے کینیڈا نہیں آنا چاہے گا لیکن وہ ایک دن اسے کینیڈا ضرور لے جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :