بھارتی بورڈ نے راجستھان رائلز کرکٹ ایسوسی ایشن کے امور چلانے کیلئے ایڈہاک کمیٹی تشکیل دے دی

ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:01

بھارتی بورڈ نے راجستھان رائلز کرکٹ ایسوسی ایشن کے امور چلانے کیلئے ..

نئی دہلی ۔ 5 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن (آر سی اے) امور چلانے کیلئے ایڈہاک کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایڈہاک کمیٹی 2015-16ء سیزن کے دوران ہونے والے ڈومیسٹک ایونٹس میں اپنی ٹیموں کی شرکت کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کام کرے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم کے سابق مینجر امرت ماٹھور کوو آرڈینیٹر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر اراکین میں سی کے کھنہ، میلنڈ، سنیہال اور پی وی شیٹھی شامل ہیں۔

بی سی سی آئی نے دو برس قبل للت مودی کے صدر منتخب ہونے پر آر سی اے کو معطل کر دیا تھا جس پر 75 کرکٹرز نے راجستھان ہائیکورٹ میں پیٹیشن دائر کی تھی جس پر انہوں نے اپنے مستقبل کو بچانے کی درخواست کی تھی۔ بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے کرکٹ اور کھلاڑیوں کے وسیع مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے، دوسری ٹیموں کی طرح راجستھان کے کرکٹرز کو بھی کرکٹ کھیلنے کی ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :