کراچی میں انسدا دہشت گردی فورس کی جانب سے گرفتار کیے گئے "را" کے 4 ایجنٹس کے سنسنی خیز انکشافات

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:27

کراچی میں انسدا دہشت گردی فورس کی جانب سے گرفتار کیے گئے "را" کے 4 ایجنٹس ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 ستمبر 2015 ء) کراچی میں انسدا دہشت گردی فورس کی جانب سے گرفتار کیے گئے "را" کے 4 ایجنٹس نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے گرفتار کیے گئے "را" کے 4 ایجنٹوں کی جانب سے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ صفدر باقری نامی شخص کراچی میں "را" کے 20 سے زائد سلیپر سیلز کا انچارج ہے جبکہ اس کے ایک اور اہم ساتھی محمود صدیقی نامی شخس ہے جو ملائشیا میں مقیم ہے۔

صفدر باقری خود کینیڈا میں مقیم ہے اور دونوں افراد بیرون ملک سے کراچی کے سلیپر سیلوں کو چلاتے ہیں۔ پاکستان میں موجود کارندوں کی جانب سے دونوں کو پیسہ بھجوایا جاتا ہے جبکہ دونوں کے احکامات کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :