دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیاسی وعسکری قیادت نے جس مثالی یکجہتی کامظاہرہ کیا وہ ملکی تاریخ کا روشن باب ہے،نواز شریف

تمام ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پرپرامن اورخوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم دشمن کی سازشوں اور ہتھکنڈوں سے بھی پوری طرح آگاہ ہیں،یوم دفاع کے موقع پرقوم کے نام پیغام

ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن اور ذمہ دار ایٹمی قوت ہے،تمام ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پرپرامن اورخوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم دشمن کی سازشوں اور ہتھکنڈوں سے بھی پوری طرح آگاہ ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیاسی وعسکری قیادت نے جس مثالی یکجہتی کامظاہرہ کیا وہ ملکی تاریخ کا روشن باب ہے۔

یوم دفاع کے موقع پرقوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ یوم دفاع پاکستانی قوم کے لازوال عزم اوربہادری کی یاد دلاتا ہے، آج ہم اپنے شہیدوں اورغازیوں کوسلام عقیدت پیش کرتے ہیں، قومی دفاع کا جذبہ آج بھی ہماری قوم اور مسلح افواج میں موجزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیاسی وعسکری قیادت نے جس مثالی یکجہتی کامظاہرہ کیا وہ ملکی تاریخ کا روشن باب ہے جب کہ قوم دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہے اور ہم تمام ہمسایہ ممالک سے برابر ی سطح پر پرامن اورخوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ یوم ِ دفاعِ پر آج ہم اْن یادگار لمحات کی گولڈن جوبلی منا رہے ہیں جب ہماری بہادر مسلح افواج اور قوم نے ملکی سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا تھا، آج کے دن قوم اپنے اْن شہیدوں اور غازیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے دفاعِ وطن کے دوران جرات و بہادری کی بہت سی داستانیں رقم کیں۔

انہوں نے کہا کہ بری، بحری اور فضائی سرحدوں کی نگرانی کے علاوہ اندرونی مسائل خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف افواجِ پاکستان نے ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا ہے اور ضربِ عضب کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری افواج اور قوم ملکی سلامتی کو درپیش کسی بھی قسم کے خطرے سے نبردآزما ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیاسی و عسکری قیادت نے جس مثالی یک جہتی کا مظاہرہ کیا وہ ملکی تاریخ کا ایک روشن باب ہے، قومی اتحادویگانگت کی اس مثال نے پاکستان کے تمام دشمنوں پر واضح کر دیا ہے کہ ملکی سلامتی اور بقا کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے یہ قوم یکجان ہے، قوم، مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کو جڑ سے اْکھاڑنے کے لیے پْرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک پْرامن اور ذمّہ دار ایٹمی قوت ہے، ہم تمام ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پر پْرامن اورخوشگوار تعلقات استوار کرنے کے خواہاں ہیں جب کہ دشمن کی سازشوں اور ہتھکنڈوں سے بھی پوری طرح آگاہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :