قومی ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راؤنڈ،بہاولپور ریجن نے راؤنڈ میں کوالیفائی کر لیا

پہلے سیمی فائنل میں بہاولپور نے لاہور بلیوز کو 6وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بہاولپور ریجن کے فیصل مبشر کو51رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا

ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:55

قومی ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راؤنڈ،بہاولپور ریجن نے راؤنڈ میں کوالیفائی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) قومی ٹی 20کرکٹ کپ2015کوالیفائنگ راونڈ کے لاہور بلیوز اور بہاولپور ریجن کے درمیان کھیلے جانیوالے پہلے سیمی فائنل میں بہاولپور ریجن کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور بلیوز کی ٹیم کو 6وکٹوں سے شکست دیکر مین راونڈ میں جگہ بنالی جبکہ لاہور بلیوز ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے پہلے سیمی فائنل میں لاہور بلیوز کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،لاہور بلیوز کی ٹیم نے مقررہ20اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر152رنز بنائے،امام الحق نے32گیندوں پر5چوکوں کی مدد سے39رنز،سمیع اسلم نے 23گیندوں پر6چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے35رنز جبکہ محمد اخلاق نے21گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے26رنز بنائے،بہاولپور ریجن کی طرف سے شاہان اکرم اور محمد عمران نے بالترتیب19اور20رنز کے عوض2،2جبکہ معین الدین نے13رنز اور ظاہر صدیقی نے35رنز کے عوض ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

جواب میں بہاولپور ریجن کی ٹیم نے مطلوبہ حدف 19.3اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،بہاولپور ریجن کے فیصل مبشر نے آوٹ ہوئے بغیر37گیندوں پر4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے51رنز،کامران حسین نے آوٹ ہوئے بغیر17گیندوں پر3چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے27رنزمحمد یاسر نے 13گیندوں پر4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24رنزجبکہ شاہان اکرم نے19گیندوں پر2چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے22رنز بنائے،لاہور بلیوز کی طرف سے سلمان علی آغا،رضا علی ڈار،قیصر اشرف اور عطااﷲ نے بالترتیب 23،28،31اور39رنز کے عوض ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔بہاولپور ریجن کے فیصل مبشر کو مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :