چوہدری نثار کے سوا کوئی حکومتی وزیر کام کا نہیں : شیخ رشید احمد

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 ستمبر 2015 22:32

چوہدری نثار کے سوا کوئی حکومتی وزیر کام کا نہیں : شیخ رشید احمد

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 ستمبر 2015 ء) شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے سوا کوئی حکومتی وزیر کام کا نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے سوا کوئی حکومتی وزیر کام کا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایل این جی گیس کے اسکینڈل میں شاہد خاقان سمیت کئی حکومتی وزیر جیل جائیں گے جبکہ خواجہ آصف کی وجہ سے راجا رینٹل اور یوسف رضا گیلانی جیل جانے والے ہیں۔ ستمبر ستمگر ثابت ہوگا۔اس ماہ میں پنجاب میں دیگر پارٹیوں کیخلاف بھی بڑی کاروائیاں ہونے جارہی ہیں۔