وطن کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے : آرمی چیف راحیل شریف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 ستمبر 2015 23:16

وطن کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے : آرمی چیف راحیل شریف
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 ستمبر 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا ہے کہ وطن کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کی آمد کے موقع پر آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر ہمارے دفاع کا دن ہے۔

(جاری ہے)

50 سال قبل چھپ کر وار کرنے والے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔ وطن کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ وطن پر جان نچھاور کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔