سگریٹ ، شراب سے دور رہنا کامیابیوں کا راز ، سچن ٹنڈولکر

اتوار 6 ستمبر 2015 10:44

سگریٹ ، شراب سے دور رہنا کامیابیوں کا راز ، سچن ٹنڈولکر

کوچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6ستمبر ۔2015ء ) لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے انکشاف کیا ہے کہ سگریٹ اور شراب سے دور رہنا ان کی کرکٹ میں کامیابیوں کا راز ہے ۔ سابق بھارتی بلے باز نے کہا کہ انہوں نے والد کے کہنے پر کبھی ان دونوں چیزوں کے اشتہارات میں کام نہیں کیا اور ہمیشہ خود بھی ان سے دور رہے ۔

(جاری ہے)

42 سالہ ٹنڈولکر کے مطابق جب انہوں نے کرکٹ کھیلنی شروع کی اور انہیں اشتہارت ملے تو ان کے والد نے کہا کہ کبھی سگریٹ اور شراب کے اشتہارات میں کام نہ کرنا ، کہیں تمہاری وجہ سے لوگ اس جانب راغب نہ ہو جائیں، اس لیے انہوں نے ہمیشہ والد کی ہدایت پر عمل کیا ۔

سچن ٹنڈولکر نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ جب اپنے لیے کوئی ہدف مقرر کریں تو پھرحصول تک مایوسی کا شکار نہ ہوں بلکہ کوشش جاری رکھیں ۔