اپنی ساری دولت والد کے حوالے کرنا چاہتی ہوں ، سائنا نہوال

اتوار 6 ستمبر 2015 11:30

اپنی ساری دولت والد کے حوالے کرنا چاہتی ہوں ، سائنا نہوال

حیدرآباد دکن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6ستمبر ۔2015ء ) بیٹیاں ماں کی نسبت باپ سے زیادہ پیا ر کرتی ہیں اور اس کی تازہ ترین مثال بھارتی بیڈمنٹن پلیئر سائنانہوال ہیں جو اپنی ساری دولت اپنے والد کے حوالے کرنے کی خواہش مند ہیں ۔

(جاری ہے)

ورلڈ نمبر ون خاتون بیڈ منٹن پلیئر کا کہنا ہے کہ وہ جو پیسے کماتی ہیں اسے کاروبار میں لگانا چاہتی ہیں لیکن یہ سب وہ تب کریں گی جب ان کا سارا بزنس ان کے والد سنبھالنے پرآمادہ ہوں ،ان کے ہوتے ہوئے انہیں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوتی ۔ سائنانہوال کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ساری زندگی ہرکام اپنے والد کے مشورے سے کیا ہے ا ور وہ ان سے بے پناہ محبت کرتی ہیں ۔