چیلسی کی سابق ٹیم ڈاکٹر ایواکارنیرو قانونی کارروائی کریں گی

اتوار 6 ستمبر 2015 11:36

چیلسی کی سابق ٹیم ڈاکٹر ایواکارنیرو قانونی کارروائی کریں گی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6ستمبر ۔2015ء ) چیلسی کی سابق ٹیم ڈاکٹر ایواکارنیرو ثالثی کے ذریعے جلد واپسی کی خواہاں ہیں، انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے وکلا سے بات چیت کی ہے جو فیفا کی ورلڈ گورننگ باڈی میں درخواست دائر کرینگے اور امید ہے کہ ان کی درخواست قبول کرلی جائیگی اور وہ جلد چیلسی کی ٹیم کا حصہ ہوں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کوچ جوزے مرینہو سے تلخ کلامی کے بعد ایواکارنیرو اور ان کے پارٹنر کونکال دیا گیا تھا ۔