چھ ستمبر 1965 ، لاہور میں حلوہ پوری کھانے آنیوالے دشمن کو بھاگنے کیلئے جوتے ملے نہ راستہ

اتوار 6 ستمبر 2015 11:38

چھ ستمبر 1965 ، لاہور میں حلوہ پوری کھانے آنیوالے دشمن کو بھاگنے کیلئے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) چھ ستمبر1965 کو بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگئی۔ طاقت کے نشے میں چوربھارت کومنہ کی کھاناپڑگئی۔ تفصیلات کے مطابق چھ ستمبرانیس سوپینسٹھ پاکستان کی تاریخ میں وہ دن ہے جب بھارت نے پاک سرزمین پر شب خون مارا۔دشمن کاگمان تھاکہ راتوں رات پاکستان کے اہم علاقوں پر قبضہ کر لیں گے اور ناشتے میں لاہور کی حلوہ پوری کھائیں گے لیکن اسے اندازہ نہیں تھا کہ شیر سویا ہوا ہو پھر بھی شیر ہی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پراس وقت کے صدرایوب خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کواندازہ نہیں کہ اس نے کس قوم کوللکاراہے۔ صدرکی تقریرنے قوم میں ایک نیاولولہ پیداکیا۔ قوم کے سپوت سروں پر کفن باندھ کر دشمن سے ٹکراگئے، جسموں سے بارود باندھ کر ٹینکوں کے آگے لیٹ گئے، عوام نے اپنا سب کچھ دفاع وطن کے لئے قربان کر دیا اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے۔طاقت کے نشے سے چور بھارت پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کے لئے آیا تھا لیکن ہمیشہ کے لئے ناکامی کا بد نما داغ اپنے سینے پر سجا کر واپس لوٹ گیا۔بھارت شاید اس بات سے واقف نہیں کہ جو زمین شہداء کے لہو سے سیراب ہوتی ہے وہ بڑی زرخیز اور بڑی شاداب ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :