آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل، سری نواسن کے بعد بی سی سی آئی کے ایک اور سربراہ بھی زد میں آنے لگے

اتوار 6 ستمبر 2015 12:24

آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل، سری نواسن کے بعد بی سی سی آئی کے ایک اور ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) بھارت میں آئی پی ایل میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی دھول ابھی نہیں بیٹھی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سری نواسن کے بعد دیگر سابق سربراہ بھی اس کی زد میں آنے لگے ہیں اس ضمن میں بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سابق صدر شا شنک کے اس سکینڈل میں سزا یافتہ للت مودی سے ای میل پر پیغامات کا تبادلہ خاص طورپر قابل ذکر ہے جس پر خود سری نواسن نے بھی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ شاشنک منوہر کا للت مودی سے کوئی تعلق رہا ہوگا ۔

(جاری ہے)

2010میں جب للت مودی کو معطل کیا گیا تھا تو شاشنک اس وقت بی سی سی آئی کے سربراہ تھے جبکہ سکینڈل میں اب تک کئی کھلاڑیوں اور حکام کو سزائیں سنائی جاچکی ہیں سری نواسن نے کہاکہ یہ ان کیلئے انتہائی افسوسناک خبر ہے کہ شاشنک اور للت مودی کا آپ میں رابطہ تھا حتیٰ کہ بھارتی میڈیا کے مطابق للت مودی نے ملک سے فرار کے بعد شاشنک سے رابطہ تھا اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے کئی ای میل پیغامات بھی بے نقاب کئے ہیں جن سے صاف پتہ چلتا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر بد نام للت مودی سے قریبی رابطہ تھا۔

متعلقہ عنوان :