راجر فیڈرر میدان میں اپنے شاندار کھیل کے بعد اخلاقیات کے میدان میں بھی مقبولیت حاصل کر نے لگے

اتوار 6 ستمبر 2015 12:24

راجر فیڈرر میدان میں اپنے شاندار کھیل کے بعد اخلاقیات کے میدان میں ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء)ٹینس لیجنڈ راجر فیڈرر نے میدان میں اپنی شاندار کھیل کے ذریعے شہرت کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کے میدان میں بھی مقبولیت حاصل کر نا شروع کر دی ہے یہ مقبولیت انہیں گزپتہ روز سوشل میڈیا پر اس وقت ملی جب یہ مناظر سوشل میڈیا پر سامنے آئے کہ راجر فیڈررپریکٹس کے لئے کورٹ میں آئے تو انہوں نے پریکٹس سے قبل وہاں دیگر کھلاڑیوں کا پڑا ہوا گند صاف کیا جس میں استعمال شدہ بوتلیں ٗ تولیے اور دیگر اشیاء شامل تھیں اس موقع پر فیڈرر کے ساتھ آنے والے ساتھیوں نے بھی حصہ لیا جبکہ اس سے قبل نو وک ڈجوکووک بھی یہاں پریکٹس کیلئے آئے لیکن انہوں نے اس قسم کی کسی اخلاقیات کا مظاہرہ نہیں کیا جس پر سوشل میڈیا میں راجر فیڈرر کی تعریف اور مقبولیت میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا ۔