انعام بٹ عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں شرکت کیلئے پیر کو امریکہ روانہ ہونگے

اتوار 6 ستمبر 2015 12:30

انعام بٹ عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں شرکت کیلئے پیر کو امریکہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) انعام بٹ عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ کے 86 کلوگرام کے مقابلوں میں شرکت کیلئے پیر کوامریکا روانہ ہونگے۔ چیمپئن شپ 7 ستمبر سے 12 ستمبر تک امریکا کے شہر لاس ویگاس میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کوچ سہیل رشید نے بتایا کہ انعام بٹ نے بھارت میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انعام بٹ نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کی ہے اور امید ہے کہ وہ عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اولمپک کیلئے کوالیفائی کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :