ہر سال 200 سے زائد طالبات کو سکولوں میں زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے،برطانوی پولیس کی رپورٹ میں انکشاف

اتوار 6 ستمبر 2015 12:47

ہر سال 200 سے زائد طالبات کو سکولوں میں زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے،برطانوی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) برطانوی پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ایک تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ کے سکولوں میں ہر سال 200 سے زائد کم سن لڑکیوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اورگزشتہ تین برسوں کے دوران 600سے زائد انڈر میٹرک طالبات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا چکاہے اور ساڑھے پانچ ہزار سے زائد طالبات جنسی تشدد کا شکار ہوئیں۔

(جاری ہے)

ہزاروں طالب علم برہنہ تصاویر کا فون کے ذریعے تبادلہ کرتے پائے گئے۔اخبارڈیلی مرر نے برطانوی پولیس کی جانب سے شائع شدہ رپورٹ کے حوالے سے لکھاہے کہ جنسی زیادتی کا شکارہونیوالی ڈیرھ ہزار بچیوں کی عمر 13 برس سے کم ہے۔ واضح رہے کہ یہ رپورٹ بی بی سی فائیو لائیو انویسٹی گیٹ نے فریڈم آف رائٹ کے تحت پولیس سے حاصل کی جسے ڈیلی مرر نے شائع کیا۔

متعلقہ عنوان :