بھارت سے سیریز کا باضابطہ معاہدہ نہیں ، ایم او یو سائن کیا تھا ، شہریار خان
کوشش ہے پاک بھارت سیریز شیڈول کے مطابق ہو ،دونوں ملکوں میں کرکٹ کی بحالی کیلئے بگ تھری کو سپورٹ کیا تھا ، چیئرمین پی سی بی
اتوار 6 ستمبر 2015 13:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارت سے سیریز کے لیے باضابطہ معاہدہ نہیں صرف ایم او یو سائن کیا تھا تاہم کوشش ہے کہ پاک بھارت سیریز شیڈول کے مطابق ہو، بھارت سے کرکٹ کی بحالی کیلئے بگ تھری کو سپورٹ کیا تھا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم نے بھارت سے کرکٹ کی بحالی کی وجہ سے ہی بگ تھری کو سپورٹ کیا تھا لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ بگ تھری کی سپورٹ کا مقصد ختم ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے سیریز کھیلنے کے لیے باضابطہ معاہدہ نہیں ہوا صرف ایم او یو سائن کیا گیا تھا۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کی امید اب بھی باقی ہے اور اور ہماری بھرپورکوشش ہے کہ سیریز شیڈول کیمطابق ہو جب کہ ابھی ایسا نہیں کہا جاسکتا کہ بھارت نے ہمیں دھوکا دیا۔(جاری ہے)
واضح رہے پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان دسمبر میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز متحدہ عرب امارات میں طے پائی تھی تاہم دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث اب اس سیریز کے امکانات کم ہوچکے ہیں۔
گزشتہ روز سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے بھی کہا تھا کہ بگ تھری میں بھارت کو ووٹ دینے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیریز کو بحال کرنا ہے مگر اس کا فائدہ نہیں ہوا اور ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے ۔۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.