ایک اور انجلینا جولی، لڑکی نے مداحوں کو دنگ کر دیا

اتوار 6 ستمبر 2015 13:34

ایک اور انجلینا جولی، لڑکی نے مداحوں کو دنگ کر دیا

اسکاٹ لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء)انجلینا جولی جیسی ایک اور لڑکی سامنے آگئی،جس نے جولی کے مداحوں کو دنگ کر دیا۔ اسکاٹ لینڈ میں چوبیس سالہ چیلسیا، انجلینا جو لی سے حیر ت انگیز مشابہت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

چہرے کے خدوخال،آنکھوں کی رنگت،رنگ سب جولی جیسا ہے۔ اس مشابہت کے باعث اسے ما ڈلنگ کی کئی آفرز بھی ہو چکی ہیں لیکن اپنے شرمیلے مزاج کی وجہ سے اس نے ما ڈلنگ سے انکار کر دیا ہے۔