پاکستانی ڈراموں کے چرچے اسٹار پلس تک پہنچ گئے

اتوار 6 ستمبر 2015 13:41

پاکستانی ڈراموں کے چرچے اسٹار پلس تک پہنچ گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء)پاکستانی ڈراموں کے چرچے اسٹار پلس تک پہنچ گئے۔نشریاتی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی ڈرامہ نشر کرنے جارہا ہے۔غیر ملکی خبر ارساں ادارے کے مطابق پاکستا نی ڈرامہ سیریل "میرا نام یوسف ہے" اگلے ماہ 18 اکتوبر سے نشر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس ڈرامے میں پاکستان کے مشہور اداکاوں عمران عباس، مایا علی، وسیم عباس اور حنا خواجہ بیاتنے اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں اس ڈرامے کہ خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے۔

اسٹار پلس یوکے' پر پاکستانی ڈرامے نشر کرنے کی وجہ ان کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہے، دیگر ہندوستانی چینل جیسے 'کلرز' اور 'رشتے' پر پاکستانی ڈراموں نے مقبولیت حاصل کی جس کے بعد 'زی ٹی وی' نے گذشتہ برس 'زندگی' چینل لانچ کیا، جس پر خاص طور پر پاکستانی ڈرامے نشر کیے جاتے ہیں۔یہ ڈرامہ سب سے پہلے پاکستانی چینل "اے پلس" پر نشر کیا گیا تھا اور لوگوں نے بہت پسند کیا تھا۔