مصر کی شکیرا کو بدکاری پر اکسانے پر قید کی سزا

اتوار 6 ستمبر 2015 14:11

مصر کی شکیرا کو بدکاری پر اکسانے پر قید کی سزا

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) مصر میں عدالت نے دو بیلے ڈانسرز کو بدکاری پر اکسانے کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

ان دونوں ڈانسروں کو جن میں ایک کو مصر کی شکیرا اور دوسری کو برادیِس کے طور پر جانا جاتا ہے، ویڈیوز میں کم لباس ہو کر پرفارمنس کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ ویڈیو بنانے والے کیمرہ مین کو بھی چھ ماہ کی سزا سنائی گئی تھی۔جبکہ ایک اور شخص کو جس نے ویڈیو بنائی تھی اور اس میں نظر بھی آیا تھا، اس کی غیر موجودگی میں ایک سال قید کی سزا کا حکم ہوا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :