عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ کے مقدمہ قتل کی سماعت آج ہو گی

اتوار 6 ستمبر 2015 15:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء ) لال مسجد کے نائب خطیب علامہ عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ کے مقدمہ قتل کی سماعت آج (پیر کو)ہوگی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی اسلام آباد ہائیکورٹ کے 29جولائی کے فیصلے کی روشنی میں علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس کی خود سماعت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرویزمشرف کی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر عدالت میں حاضری سے استثنا کی درخواست کا جائزہ لیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق لال مسجد آپریشن کے دوران شہید ہونے والے علامہ عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ کے مقدمہ قتل کی سماعت آج ہوگی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی پرویزمشرف کے خلاف دوہرے قتل کے مقدمے کی سماعت کریں گے۔کامران بشارت مفتی اسلام آباد ہائیکورٹ کے 29جولائی کے فیصلے کی روشنی میں پرویزمشرف کے خلاف خود علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ سنائیں گے۔

(جاری ہے)

29جولائی کوپرویزمشرف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی کو ہدایت کی تھی کہ وہ پرویزمشرف کی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر عدالت میں حاضری سے استثنا کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد میرٹ پر فیصلہ سنائیں۔واضح رہے کہ پرویزمشرف کے وکیل ملک طاہر محمود نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی لال مسجد آپریشن کی تحقیقات کے لئے قائم ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے سیکریٹری تھے اس لئے وہ پرویزمشرف کے خلاف علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت نہیں کرسکتے۔`

متعلقہ عنوان :