کارلیٹ ویلسن کو راجیو کھنڈیل وال کے ساتھ فلم میں کام کا موقع مل گیا

اتوار 6 ستمبر 2015 15:23

کارلیٹ ویلسن کو راجیو کھنڈیل وال کے ساتھ فلم میں کام کا موقع مل گیا

ممبئی ۔ 6 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) بالی ٹی وی شو”جھلک دکھلا جا8-“ میں حصہ لینے والی آئٹم گرل سکارلیٹ ویلسن کو راجیو کھنڈیل وال کے ساتھ فلم میں کام کا موقع مل گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئٹم گرل سکارلیٹ ویلسن ،جو اداکار سلمان خان کوبھی اپنی پرفارمنس سے متاثر ہوچکی ہیں ، کو راجیو کھنڈیل وال کے ساتھ فلم میں کام کا موقع مل گیا، فلم کا نام”وہ آدمی بہت کچھ جانتا ہے“ ہے۔ فلم میں سکارلیٹ ان کی محبوبہ کے کردار میں جلوہ گر ہونگی۔ فلم 1960ء کی دہائی کے حالات واقعات پر مبنی ہے۔ آدھی فلم کی عکسبندی مکمل ہوچکی ہے بقیہ کی عکسبندی جلد ہی مکمل کرلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :