پاکستان نے جارحیت کرنے والوں کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا‘ پاکستان امن پسند ملک ہے اور دوسرے ملکوں سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے‘ ضرب عضب نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا‘ پاک فضائیہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے‘ 65ء جیسا جذبہ قوم کے عزم و ہمت میں اضافہ کرتا ہے‘ یہ جذبہ آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے

صدر مملکت ممنون حسین کاپاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب سے خطاب

اتوار 6 ستمبر 2015 15:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے جارحیت کرنے والوں کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا‘ پاکستان امن پسند ملک ہے اور دوسرے ملکوں سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے‘ ضرب عضب نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا‘ پاک فضائیہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے‘ 65ء جیسا جذبہ قوم کے عزم و ہمت میں اضافہ کرتا ہے‘ یہ جذبہ آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

وہ اتوار کو پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز میں یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ 65ء کی جنگ میں ملکی جذبے کی طاقت سے دشمن کو شکست سے دوچار کیا‘ چھ ستمبر کے دن جذبہ حب الوطنی سے سرشار افواج نے دشمن کو شکست فاش دی۔

(جاری ہے)

1965ء کی جنگ میں مسلح افواج نے اپنے سے تین گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ شہادت کا جذبہ ثابت قدمی اور حب الوطنی سے پیدا ہوتا ہے۔

پاکستان نے جارحیت کرنے والوں کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا پاک فضائیہ کے شاہین آئندہ بھی وطن عزیز کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور دوسرے ملکوں سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے‘ ضرب عضب نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا‘ پاک فضائیہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے‘ 65ء جیسا جذبہ قوم کے عزم و ہمت میں اضافہ کرتا ہے‘ یہ جذبہ آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے۔