پاکستانی قوم ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہے‘ متحرک اور فعال فضائیہ بری اور بحری افواج کی بہترین معاون ہے‘ ضرب عضب میں تمام اہداف پیشہ وارانہ انداز میں کامیابی سے حاصل کئے‘ 65ء کے جذبے کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں‘ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی جلد ان کا صفایا کرینگے

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا یوم دفاع کے حوالے سے تقریب سے خطاب

اتوار 6 ستمبر 2015 15:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہے‘ متحرک اور فعال فضائیہ بری اور بحری افواج کی بہترین معاون ہے‘ ضرب عضب میں تمام اہداف پیشہ وارانہ انداز میں کامیابی سے حاصل کئے‘ 65ء کے جذبے کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں‘ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی جلد ان کا صفایا کرینگے۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو ایئرہیڈ کوارٹرز میں یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ایئر چیف نے کہا کہ فخر ہے کہ مسلح افواج کے ساتھ پوری قوم وطن کے دفاع کے جذبے سے سرشار ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہے‘ متحرک اور فعال فضائیہ بری اور بحری افواج کی بہترین معاون ہے‘ ضرب عضب میں تمام اہداف پیشہ وارانہ انداز میں کامیابی سے حاصل کئے‘ 65ء کے جذبے کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں‘ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی جلد ان کا صفایا کرینگے۔