پاک فوج کا شکریہ کہ آج کے دن قوم کا سرفخرسے بلندکیا،جنرل مشرف نے مصلح افواج کودورجدیدکے تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے وطن عزیز کو ناقابل تسخیربنادیا،ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ہے جو دشمن کا غرور خاک میں ملانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجاسکتے ہیں

آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر محمد امجد کاتقریب سے خطاب

اتوار 6 ستمبر 2015 16:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پاک فوج کا شکریہ کہ آج کے دن قوم کا سرفخرسے بلندکیا،جنرل(ر)پرویز مشرف نے مصلح افواج کودورجدیدکے تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے وطن عزیز کو ناقابل تسخیربنادیا،ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ہے جو دشمن کا غرور خاک میں ملانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجاسکتے ہیں۔

وہ اتوار کی صبح پارٹی کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ 6ستمبرکادن افواج پاکستان کی طرف سے قوم کے لئے تحفہ ہے۔جب ہماری بہادر افواج نے اپنے سے کہیں بڑے دشمن کا غرور خاک میں ملاکرقوم کا سربلند کیا۔

(جاری ہے)

ہمارے پارٹی قائد جنرل(ر)پرویز مشرف نے وطن کے دفاع کو مضبوط کرنے کے لئے پاک فوج کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جس کے نتیجے میں آج ہماری فوج دنیاکی بہترین اور ناقابل تسخیرقوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی طرف سے جاری سرحدوں کی خلاف ورزی کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور خبردارکرتے ہیں کہ خطے میں قیام امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے وطن کے خلاف اٹھنے والی آنکھیں نکال دیں گے۔ہمارا ایمان ہے کہ پاک فوج وطن کے خلاف جارحانہ عزائم رکھنے والی کسی بھی طاقت کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔تقریب میں پارٹی راہنماؤں سیدہ فردوس،راحیلہ راجہ،سمرین گل،ڈاکٹرصوفیہ،راجہ حماد،راجہ ظہیرانجم،چودھری افسر،حاجی مطلوب،سہیل انجم،راجہ شاہد،چودھری شفیق،جاویداحمدمغل ،سردارامان اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور یوم دفاع کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب کے آخر میں پاکستان کی خوشحالی،ترقی اور استحکام کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :