نندی پور پاور پراجیکٹ 57ارب روپے کھا نے کے باوجود بند ، وزارت پانی و بجلی نے معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے ایم ڈی کوذمہ دار ٹھہرا دیا، 3 دن میں جواب طلب
اتوار 6 ستمبر 2015 16:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء ) نندی پور پاور پراجیکٹ 57ارب روپے کھا نے کے باوجود بند پڑا ہے ۔ وزارت پانی و بجلی نے معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے ذمہ دار ایم ڈی کو ٹھہرا دیا، 3 دن میں جواب طلب کر لیا گیا۔ 425 میگاواٹ کا نندی پور پاور پراجیکٹ دکھاوا ہی نکلا،جس میں اتنی بجلی پیدا کرنے کی تو صلاحیت ہی نہیں۔ وزارت پانی وبجلی نے نندی پور پاور پراجیکٹ کے ایم ڈی محمد محمود کو چارج شیٹ کر تے ہوئے تین روز میں جواب طلب کر لیا۔
ایم ڈی سے پوچھا گیا ہے کہ چینی کمپنی ڈونگ فنگ کو کنٹریکٹ دینے میں قواعد و ضوابط نظر انداز کر کے انتہائی نرمی کیوں برتی گئی؟کنٹریکٹر نے پاور پلانٹ کو فیول فراہم کرنے والا یونٹ کم صلاحیت کا لگایا ، بجلی کی پیداوار کم ہوئی ، معاملہ پراجیکٹ انتظامیہ کے علم میں تھا مگر اسے اعلیٰ حکام سے خفیہ کیوں رکھا گیا ، قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا اور اب بھی ہو رہا ہے، کنٹریکٹرکو جرمانہ کیوں نہیں کیا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.