پاک فضائیہ کے شاہینو ں کے شاندار فضائی مظاہرے کو دیکھ کر میرا دل مسرت سے معمورہے ٗ صدرممنون حسین
پاک فضائیہ کے شاہین آئندہ بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع کا فریضہ اسی جوش اور جذبے سے سرانجام دیتے رہیں گے ٗ پاک فضائیہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے اور مادر ِوطن کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ٗپاکستان امن پسند ملک ہے ٗ دنیا کی ہر قوم کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہش مند ہے ٗ یوم دفاع کی تقریب کے موقع پر شرکاء سے خطاب
اتوار 6 ستمبر 2015 16:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینو ں کے آج کے شاندار فضائی مظاہرے کو دیکھ کر میرا دل مسرت سے معمورہے ٗپاک فضائیہ کے شاہین آئندہ بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع کا فریضہ اسی جوش اور جذبے سے سرانجام دیتے رہیں گے ٗ پاک فضائیہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے اور مادر ِوطن کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ٗپاکستان امن پسند ملک ہے ٗ دنیا کی ہر قوم کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہش مند ہے۔
اتوار کو یہاں ائیر ہیڈ کوارٹرز میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فضائیہ کے فضائی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہاکہ جنگ ستمبر کی عظیم الشان فتح کی پچاسویں سال گرہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے شاہینو ں کے آج کے شاندار فضائی مظاہرے کو دیکھ کر میرا دل مسرت سے معمورہے۔(جاری ہے)
پاک فضائیہ کے جیالے ہوابازوں کی پرواز ان کی پیشہ ورانہ مہارت ہی نہیں بلکہ ان کے جوش، جذبے اور دفاع وطن کیلئے ان کے عزم کی بھی عکاس ہے۔
شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ نے ایسے جاں بازوں کیلئے ہی کہہ رکھا ہےجھپٹنا ، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا
لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ
صدر ممنون حسین نے کہاکہ1965ء کی جنگ کے دوران یہی جذبہ تھا جس کی طاقت سے افواجِ پاکستان نے دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیاانہوں نے کہاکہ 6؍ ستمبر 1965ء کا دن قومی تاریخ میں اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اس دن جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاکستانی قوم اور ایثار و قربانی کی شان دار روایات کی امین پاکستان کی مسلح افواج نے اپنے سے تین گنا بڑے دشمن کو شکست سے دوچار کیا۔
اس تاریخی معرکے میں ہماری مسلح افواج نے دشمن کو ایسی شکست دی،ہماری تاریخ میں جس کی مثال نہیں ملتی۔آزمائش کے اس موقع پر ہمارے شہیدوں اور غازیوں نے اپنی جرأت وبہادری کی ایسی مثالیں پیش کیں جو اقوام عالم کیلئے باعث تقلید بھی ہیں اوران سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔انہوں نے کہاکہ جنگ ِستمبر میں بہادری اور سرفروشی کی عظیم الشان داستانیں رقم کرنے والے اپنے مجاہدوں اور غازیوں کو ہم محبت اور عقیدت سے یاد کرتے ہیں جنھوں نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی تعلیمات کے عین مطابق دشمن پرواضح کردیا کہ ارضِ وطن کی حفاظت کا جذبہ ثابت قدمی اور قوتِ ایمانی سے پیدا ہوتا ہے ٗتعداد اور گولہ بارود کے ڈھیر سے نہیں۔قوم کے ان مایۂ ناز سپوتوں کا مقام اور مرتبہ بہت بلند ہے اور آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ پاک فضائیہ کے شاہین آئندہ بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع کا فریضہ اسی جوش اور جذبے سے سرانجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور وہ دنیا کی ہر قوم کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہش مند ہے تاہم اگر کبھی کسی نے ہماری آزادی اور پُر امن طرز زندگی کو پامال کرنے کی کوشش کی تو ہم نے اس جارحیت کا منھ توڑ جواب دیاجس کا ثبوت تاریخ کے اوراق میں بھی محفوظ ہے اورہمارے اس عزم کااظہار انتہا پسند عناصر کے خلاف آپریشن ضربِ عضب میں بھی ہورہا ہے جس میں پاک افواج اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں۔اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے کہاکہ میں پاک فضائیہ اور اس کے سربراہ کو اس شاندار فضائی مظاہرے کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اس طرح کے مظاہرے نہ صرف قوم کے عزم و ہمت میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ نئی نسل کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔میرے لیے یہ بات باعث اطمینان ہے کہ پاک فضائیہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے اور مادر ِوطن کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔میری دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ہماری مسلح افواج کو وہ طاقت اور بے مثال عزم و ہمت عطافرمائے تاکہ وہ اﷲ پر مصمم بھروسہ رکھتے ہوئے قوم کی امنگوں کے مطابق دفاعِ وطن کافریضہ بطریقِ احسن سرانجام دے سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.