قائم علی شاہ تقریر کے دوران آصف زرداری کا نام ہی بھول گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 ستمبر 2015 16:35

قائم علی شاہ تقریر کے دوران آصف زرداری کا نام ہی بھول گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6ستمبر۔2015ء) سندھ کے وزیر اعلٰی قائم علی شاہ آئے روز ایسے کام کرتے ہی رہتے ہیں جس سے وہ لوگوں کی نظروں میں آجائیں کبھی وہ اپنی گاڑی بھول جاتے ہیں توکبھی اسمبلی میں اپنی نشست لیکن اس بار تو انہوں نے اس وقت حد کردی جب وہ اپنی ہی پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا نام ہی بھول گئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں شاہ جی 65 کے معرکے میں مسلح افواج کی لازوال بہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کررہے تھے لیکن ان کی زبان مسلسل لڑکھراتی ہی رہی۔

ایک بار سندھ کے سائیں اپنی ہی پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا نام ہی بھول گئے جب کہ ایک موقع تو ایسا بھی آیا جب وہ جوش خطابت میں اپنے پارٹی قائد کو ملک کا موجودہ وزیر اعظم کہہ گئے۔ اس کے علاوہ لفظ ٹیکنالوجی بھی ان سے ادا نہ ہوسکا۔ قائم علی شاہ اس سے قبل لاہور میں اپنی گاڑی اور سندھ اسمبلی میں اپنی نشست بھی بھول چکے ہیں لیکن اگر نہیں بھولتے تو وہ وزارت اعلیٰ کا قلمدان ہے۔