ذرائع ابلاغ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے شعبے کے حوالے سے آگاہی پھیلانے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتا ہے: یعقوب ستار

اتوار 6 ستمبر 2015 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) ذرائع ابلاغ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے شعبے کے حوالے سے آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ یہ بات انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی ) کے صدر یعقوب ستار نے آج کلفٹن میں واقع انسٹی ٹیوٹ کے مرکزی دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی طور پر ملاقات پر کہی ۔

اس دوران ادارے کی حالیہ کامیابیوں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز یعنی ارکان، طلبا، حکومت اور معاشرے پر اس کے اثرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آئی سی اے پی کے صدر کے ہمراہ کونسل ارکان ، دو نائب صدور محمد مقبول اور سید نجم الحسین ، سیکریٹری /سی او او فیروز رضوی ، دو ایگزیکٹیو دائریکٹرزشعیب احمداور مسعو اختر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

یعقوب ستار نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آرڈیننس1961کی مجوزہ ترامیم پر روشنی ڈالی، تعلیمی اسکیم میں تبدیلی ، ٹریننگ میں قوانین میں تبدیلی تاکہ طلبا کو انڈسٹری میں مکمل تربیت حاصل ہو اور وہ تبدیلیاں جو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی پروفیشنلز فرمز میں درکار ہوتی ہیں۔

انہوں نے آئی سی اے پی کے وفد کی نومبر 2014میں روم (اٹلی )میں ورلڈ کانگریس آف اکاؤنٹنٹس(ڈبلیو سی او اے)کی شرکت کے حوالے سے بھی صحافیوں کو آگاہ کیا۔ آئی سی اے پی کی دیگر عالمی انسٹی ٹیوٹس کے ساتھ ہونے والی میٹنگز جن میں باہمی مفادات، تعاون، اشتراک اور ارکان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بات کی گئی۔ آئی سی اے پی کے صدر نے مزید بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ نے سعودی آرگنائزیشن آف سرٹی فائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹس کے اشتراک سے رواں برس اپریل میں جدہ میں تیسرے اکاؤنٹنگ فورم کا بھی انعقاد کیا۔

آئی سی اے پی 2010سے مسلسل سی ایف او کانفرنسز کا بھی انعقادکرتا آرہا ہے اور رواں برس مئی میں یہ کانفرنس دبئی میں منعقد ہوئی جس کا اہتمام آئی سی اے پی یو اے ای چیپٹر نے کیا تھا ۔انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام کارپوریٹ گورننس ٹریننگ پروگرام کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا۔نئے طلباکو چارٹرڈ اکاؤنٹسی سے متعارف کرانے کے لئے ملک کے مختلف شہروں سمیت ملک کے کئی چھوٹے قصبوں میں کاؤنسلنگ سیشنز کا بھی انعقاد کیا گیا۔

جبکہ آئی سی اے پی کے کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد اور پشاور اسٹیشنز میں منعقدہ نئے طلباکو خوش آمدید کہنے کے لئے اورینٹیشن سیشنز کے بارے میں بتایا۔کوئٹہ (بلوچستان) اور میرپور(آزاد کشمیراور ) میں انسٹی ٹیوٹ کے نئے سیٹلائٹ دفاتر کے قیام کے حوالے سے بھی آگاہ کیا کے صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میڈیا چارٹرڈ اکاؤنٹ کے شعبے کے حوالے سے آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کاہر ایونٹ میں تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔