ایران میں احتجاج کچلنے کے لیے خواتین فورس تیار

پاسیج ملیشیا میں شامل خواتین جنگجوؤں کو مظاہروں سے نمٹنے کی خصوصی مشق کرائی گئی

اتوار 6 ستمبر 2015 16:43

ایران میں احتجاج کچلنے کے لیے خواتین فورس تیار

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) ایران میں اندرون ملک بد نظمی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ایرانی آرمی کی کی عوامی موبلائزیشن فورس’’ پاسیج‘‘ کے 50 ہزار اہلکاروں نے وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں کیں،مشقوں میں خواتین فورس کو بھی خاص طور پر احتجاجی مظاہرے کچلنے کی تربیت دی گئی ۔

(جاری ہے)

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران کے وسط میں ثار اﷲ فوجی کیمپ میں ہونے والی ان مشقوں کی نگرانی پاسداران انقلاب کے سینیرعہدیداروں نے کی جب کہ مشقوں میں پاسیج ملیشیا کے پچاس ہزار سے زائد کارکنوں نے حصہ لیا، خواتین کو یہ تربیت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ملک میں پارلیمانی انتخابات اور مصالحتی کونسل کے انتخابات کی آمد آمد ہے۔

امکان ہے کہ ہے کہ انتخابات کے موقع پر اصلاح پسند جماعتوں کی جانب سے قدامت پسندوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔مشقوں کے دوران 'پاسجی خواتین' کو فن پہلوانی کا مظاہرہ کرنے، سڑکوں اور گلیوں محلوں میں احتجاج کی روک تھام کے لیے دفاعی طریقے اپنانے اور عوامی جلوس کو منتشر کرنے کی تربیت فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :