قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں کا اجلاس کل ہوگا

اتوار 6 ستمبر 2015 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں کا اجلاس کل ہوگا۔

(جاری ہے)

چیئرمین محمد افضل کھوکھر قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد قبل ازیں قومی اسمبلی میں کراچی میں غیر قانونی پناہ گزینوں کی رجسٹریشن اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں حائل رکاوٹیں دور کرنے بارے کرائی گئی یقین دہانیوں پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :