سلطان گولڈن کی جانب سے سینتیس میٹر ریورس جمپ ریکارڈ کرنے کا دعویٰ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 ستمبر 2015 17:12

سلطان گولڈن کی جانب سے سینتیس میٹر ریورس جمپ ریکارڈ کرنے کا دعویٰ

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6ستمبر۔2015ء)پاکستانی سٹنٹ مین نے امریکی کھلاڑی روڈ ڈیمی کا ریکارڈ توڑنے کا دعویٰ کیا ، تصدیق کیلئے گینیز بک انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے گا۔ سلطان گولڈن نے ریورس کار جمپ میں امریکی شہری کا ستائیس میٹر کار ریکارڈ توڑ کر سینتیس میٹر جمپ کا ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ تیاریاں مکمل ہونے پر سلطان گولڈن نےسوات میلے میں ہمت باندھی ۔

دعا کی اور ریورس میں کار کی رفتار بڑھائی ۔ کار نے ریورس جمپ کامیابی سے مکمل کیا ۔

(جاری ہے)

سلطان گولڈن نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے سینتس میٹر ریورس کار جمپ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔سلطان گولڈن کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ریورس کارجمپ میں امریکی سٹنٹ مین روڈ ڈیمی کا ستائیس میٹر جمپ کا ریکارڈ دیا ہے ۔ کہتے ہیں پاکستان کا نام دنیا بھر روشن کرنے کے لئے رسک تو لینا پڑتاہے ۔ جمپ مکمل ہونے پر حکام اُن کے پاس آئے اور خیریت دریافت کی ۔کامیابی پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور جی او سی ملاکنڈ نادر ملک نے انہیں میڈیل بھی پہنایا اور سرٹیفکیٹ دیا ۔ یہ سرٹیفکٹ اب گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو ریکارڈ کی تصدیق کے لئے بھیجا جائے گا ۔