شین واٹسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 ستمبر 2015 17:12

شین واٹسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6ستمبر۔2015ء) پٹھے کی انجری کا شکار آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا، اعلان فوری طور پر موثر ہوگا۔آسٹریلیا کے نامور آل رائونڈر شین واٹسن نے پیر کے پٹھے میں چوٹ کے سبب ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلین کرکٹرشین واٹسن خاصے عرصے سے اس تکلیف میں مبتلا تھے، جو انکے نزدیک طویل دورانیے کے کھیل میں رکاوٹ کا سبب بن رہی تھی۔

واٹسن نے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز پاکستان کے خلاف 2005 میں کیا۔دس سالہ کیرئیر میں انھوں نے کل 59 ٹیسٹ کھیلے اور 3731 رنز بنائے،جن میں 4 سنچریاں شامل ہیں،انھوں نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ اسکور 176 انگلینڈ کے خلاف بنایا،بولنگ کی بات کی جائے تو آل رائونڈ ر نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 75 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :