تاریخ کاپست قامت ترین انسان چندرا بہادر ڈانڈی 75 سال کی عمر میں وفات پاگیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 ستمبر 2015 17:43

تاریخ کاپست قامت ترین انسان چندرا بہادر ڈانڈی 75 سال کی عمر میں وفات ..

پاگوپاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6ستمبر۔2015ء)تاریخ کا پست قامت ترین انسان چندرا بہادر ڈانڈی 75 سال کی عمر میں نمونیہ کے باعث وفات پا گیا۔نیپال سے تعلق رکھنے والے چندرا بہادر کاقدبالغ ہونے کے بعد21.5 انچ تھا۔اسے 2012 میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے دنیا کے پست قامت ترین انسان کا اعزاز حاصل ہوا۔اس نے امریکن ساموا کے شہر پاگو پاگو کے لنڈن بی جانس ٹروپیکل میڈیکل سنٹر میں مختصر علالت کے بعد وفات پائی۔

اس کے دوست اور انڈیا کی مشہور سرکس ریمبو سرکس کے مالک سجیت دلیپ نے کہا کہ آج دنیا کے سب سے چھوٹے آدمی کو کھو کر ہمارے سرکس میں آنسوؤں کا سیلاب آیا ہواہے، ہم اسے پیار سے پرنس چندرا کہتے تھے۔ چندرا بہادر کا علاج نیپال میں جاری تھا کہ وہ ایک شو کے لیے 7,500میل دور امریکن ساموا آگیا۔

(جاری ہے)

بیماری زیادہ بڑھی تو اسے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے کے بعد چندرا بہادر مقامی ہیرو بن گیا۔ وہ ساری دنیا میں سفر کرنے لگا اور پیسے کما کر اپنے گھر والوں کو گاؤں میں بھیجنے لگا۔ چندرا بہادر کا گاؤں ریم کوہلی کھٹمنڈو سے 335 کلومیٹرجنوب مشرق میں ہے۔اس سے پہلے وہ چٹائیاں اور رسیاں بنایا کرتا تھا۔ چندرا بہادر سے پہلے دنیا کے سب سے چھوٹے شخص کا اعزاز نیو دہلی کے گل محمد کے پاس تھا جو 1997 میں 40 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔

گل محمد کا قد 22.5انچ تھا۔چندرا بہادر کے دو اور بھائیوں کا قد بھی چار فٹ سے کم ہے جبکہ دو بھائی اور دوبہنوں کے قد اوسط ہی ہے۔چندرا بہادر کی موت پر گنینیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پچھلے دنوں انٹرنیٹ پر ایک تصویر کافی مشہور ہوئی تھی جس میں چندرا بہادر کو دنیا کے سب سے بڑے شخص، ترکی کے 8فٹ 1 انچ کے سلطان کوسین ، کے ساتھ کھڑے ہوئے دکھایا ہے۔یہ تصوہر ہاؤس آف پارلیمنٹ کے باہر لی گئی تھی۔