کراچی میں پولیس مقابلوں میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک، 5 گرفتار

گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان میں کالعدم تنظیم کا ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔پولیس

اتوار 6 ستمبر 2015 17:50

کراچی میں پولیس مقابلوں میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک، 5 گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) مختلف پولیس مقابلوں میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ کمانڈر سمیت 5 اہلکاروں کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس مقابلے ے دوران 2 ملزمان ہلاک ہوئے جب کہ ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار غلام حیدر اور عمران زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی اورنگی ٹان کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، 2 اوان بم اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا۔

کراچی کے علاقے پیرآباد سے پولیس نے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان میں کالعدم تنظیم کا ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔