پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں کسی کو جھر لو پھیر نے کی اجازت نہیں دیں گے ‘ موجودہ حکمرانوں نے قوم کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا ‘ پیپلزپارٹی بھٹو شہید کے مشن پر چل رہی ہے ہمیں کمزور سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ‘ملکی دفاع کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر نیوالے پاک افواج کے شہداء کو عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیپلزپارٹی دفاع اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ، پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو کی لاہور میں پیپلزپارٹی کے میاں منظور احمد وٹو ‘فیصل میر سمیت دیگر سے گفتگو

اتوار 6 ستمبر 2015 19:43

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں کسی کو جھر لو پھیر نے کی اجازت نہیں دیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6ستمبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا ‘بلدیاتی انتخابات میں پنجاب میں کسی کو جھر لو پھیر نے کی اجازت نہیں دیں گے ‘ پیپلزپارٹی بھٹو شہید کے مشن پر چل رہی ہے ہمیں کمزور سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ‘ملکی دفاع کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر نیوالے پاک افواج کے شہداء کو عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیپلزپارٹی دفاع اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

وہ بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کے میاں منظور احمد وٹو ‘فیصل میر سمیت ملاقات کیلئے آنیوالے دیگر رہنماؤں سے گفتگو کر رہے تھے پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا نعرہ لگانیوالے حکمرانوں نے ملک کومزید بحرانوں کا شکار کر دیا ہے جسکی وجہ سے پوری قوم ان سے تنگ آچکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی چارو ں صوبوں کی زنجیر ہے اور جو لوگ قوم کو انقلاب اور تبدیلی کے جھوٹے خواب دکھا رہے انکو مشن ملک اور قوم کی بھلائی نہیں بلکہ اقتدار حاصل کر نا ہے لیکن پیپلزپارٹی کی سیاست صرف اور صرف غر یبوں اور عام آدمی کیلئے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گی اور پنجاب کو ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا قلعہ ثابت کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے ہمیشہ پاک افواج کو سپورٹ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔