بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بہت جلد ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل ہانگ کانگ اور اومان کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی، انگلش بورڈ کے چیئرمین جائلز کلارک نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، پی سی بی چےئر مین شہریار خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 6 ستمبر 2015 20:03

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بہت جلد ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6ستمبر۔2015ء) پاکستا ن کر کٹ بورڈ (پی سی بی)کے چےئر مین شہریار خان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بہت جلد ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل ہانگ کانگ اور اومان کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جائلز کلارک نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل ہانگ کانگ اور اومان کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔بنگلہ دیشی ٹیم بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں اظہرعلی کی کپتان ہوں گے۔اظہرعلی فریضہ حج اداکرنے کے بعد زمبابوے پہنچ جائیں گے۔ شہریارخان نے مزید کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جائلز کلارک نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ایم سی سی سے بھی بین الاقوامی ٹیم پاکستان بھیجنے کی درخواست کریں گے۔