فاسٹ باؤلر محمد عامر منگل کو پہلے گریڈ ون میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے

اتوار 6 ستمبر 2015 20:03

فاسٹ باؤلر محمد عامر منگل کو پہلے گریڈ ون میچ میں ایکشن میں نظر آئیں ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6ستمبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا پوری ہونے کے بعد منگل کو اپنے پہلا گریڈ ون میچ کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے‘ محمد عامر عمدہ کارکردگی دکھا کر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے پر امید۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر سپاٹ فکسنگ میں سزا پوری ہونے کے بعد آئی سی سی سے اجازت ملنے کے بعد کلب کرکٹ تو کھیلتے رہے ہیں تاہم وہ کوئی بڑا میچ نہیں کھیل پائے تھے ۔

منگل کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران شائقین کرکٹ ان کو ایک مرتبہ پھر ایکشن میں دیکھیں گے وہ راولپنڈی کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے جو بہاولپور کے خلاف اپنا میچ کھیلے گی۔ محمد عامر میچ میں عمدہ پرفارمنس کے خواہاں ہیں تاکہ وہ سلیکٹرز کی نظروں میں آ کر ان کا اعتماد حاصل کر سکیں ۔