دہشت گردی کے خلاف کس رہنما کا کردار اہم ترین ہے؟

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 ستمبر 2015 20:14

دہشت گردی کے خلاف کس رہنما کا کردار اہم ترین ہے؟

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6ستمبر۔2015ء)عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کس رہنما کو سب سے آگے دیکھتےہیں ،یہ جاننے کےلیے گیلپ پاکستان نے سروے کیا۔

(جاری ہے)

گیلپ سروے میں عوام سے سوال پوچھا گیا کہ کونسے لیڈرنے دہشت گردی اورقانون کی حکم عدولی کے خلاف آوازاٹھانے میں اہم ترین کردارادا کیا۔ اس سوال پر37 فیصد لوگوں کا جواب تھا نوازشریف ،13فیصد نے عمران خان ، 9 فیصد نے آصف زرداری ، 4 فیصد نےفضل الرحمان ،6 فیصد نے الطاف حسین ، 6 فیصد نے ہی شہبازشریف ، 5فیصد نے چودھری شجاعت حسین ، 11 فیصد نے پرویزمشرف اور ایک فیصد نے دیگررہنمائوں کے نام لیے جبکہ 7 فیصد افراد نے جواب نہیں دیا۔