یو ایس اوپن ، امریکہ کی ولیم سسٹرز نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

پیر 7 ستمبر 2015 10:55

یو ایس اوپن ، امریکہ کی ولیم سسٹرز نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی ..

نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7ستمبر ۔2015ء ) نیو یارک میں کھیلے جانے والے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں امریکی بہنیں سرینا اور وینس ولیمز نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔

(جاری ہے)

سال کے آخری اور چوتھے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے اس مرحلے میں دونوں بہنیں ایک دوسرے کی حریف ہونگی ۔ عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے ہم وطن حریف میڈیسن کیز کو با آسانی 3-6 ، 3-6 سے زیر کیا جبکہ وینس ولیمز نے ایسٹونیا کی کوالیفائر انیٹ کونٹاویٹ کو 2-6 ، 1-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ، وینس ولیمز نے 2001ء جب کہ سرینا ولیمز نے 2002ء میں یو ایس اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔