وولٹا سائیکل ریس ، 15 واں مرحلہ روڈرگز اولیور کے نام

پیر 7 ستمبر 2015 11:00

وولٹا سائیکل ریس ، 15 واں مرحلہ روڈرگز اولیور کے نام

میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7ستمبر ۔2015ء ) سپین میں جاری وولٹا سائیکل ریس کا 15 واں مرحلہ سپین کے روڈرگز اولیور نے اپنے نام کر لیا جبکہ اٹلی کے فابیو آرو کی کھیل میں مجموعی برتری برقرار ہے ۔ روڈرگز اولیور نے 176 کلو میٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 33 منٹ اور 31 سیکنڈ میں طے کر کے اپنی مہارت ثابت کی ۔

(جاری ہے)

سپین میں جاری وولٹا سائیکلنگ ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں سائیکلنگ کے شوقین ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کیلئے ان ایکشن ہیں ۔ دوسرے نمبر پر پولینڈ کے ماجکا جبکہ سپین کے مورینو فرینڈز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ تاہم ایونٹ میں مجموعی طور پر اطالوی اسٹار رائیڈر فابیوآرو کی مجموعی برتری برقرار ہے ۔