اداکارہ انجلینا جولی کی ہم شکل منظر عام پر آ گئی

پیر 7 ستمبر 2015 11:19

اداکارہ انجلینا جولی کی ہم شکل منظر عام پر آ گئی

ایڈنبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء)ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی ہم شکل منظر عام پر آ گئی ہے جو اداکارہ سے ہو بہو مشابہت کے سبب مشہور بھی ہو رہی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکاٹ لینڈ کی چوبیس سالہ چیلسی ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی سے حیرت انگیز مشابہت رکھتی ہیں۔ چہرے کے خدوخال، آنکھوں کی رنگت اور رنگ سب انجیلنا جولی جیسا ہے۔

اس مشابہت کے باعث اسے ماڈلنگ کی کئی آفرز بھی ہو چکی ہیں لیکن اس نے ماڈلنگ سے انکار کر دیا ہے۔ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی سکاٹش ہم شکل طالبہ چیلسی مار نے ماڈلنگ کی آفر کو مسترد کرتے ہوئے ریکروٹمنٹ مینیجر کے طور پر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ 24 سالہ چیلسی کی 40 سالہ انجلینا جولی سے بہت زیادہ مشابہت ہے اور انسٹاگرام پر اس کے 56 ہزار فالورز ہیں جو ان کی تصاویر پر کمنٹ کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوستوں کے مطابق چیلسی شرمیلی لڑکی ہے جبکہ چیلسی نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ وہ ایک ’نارمل لڑکی‘ ہے اور اتفاق سے اس کی شکل ایک خوبصورت شخصیت سے ملتی ہے۔ جب ایک خاتون نے انہیں ماڈلنگ کی آفر کی تو چیلسی نے کہا کہ میرا قد پانچ فٹ دو انچ ہے اور میں آپ کے لباسوں کا بیڑا غرق کر دوں گی جبکہ انجلینا جولی کا قد پانچ فٹ سات انچ ہے، اس لئے میں ماڈلنگ کے بجائے ریکروٹمنٹ مینیجر کے طور پر ہی کام کرنا چاہوں گی۔