مسٹر بین کے دلچسپ کردار کی 25ویں سالگرہ منائی گئی

پیر 7 ستمبر 2015 11:25

مسٹر بین کے دلچسپ کردار کی 25ویں سالگرہ منائی گئی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء)برطانیہ کے مزاحیہ اداکارٍ روون اٹکنسن جو کہ اپنے مداحوں کو کئی سال سے مسٹربین کے نام سے لبھاتے آرہے ہیں اپنے اس دلچسپ کردارکی 25 سالہ سالگرہ منانے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مسٹر بین اپنے کردار کی 25 ویں سالگرہ منانے کے لئے اپنی منفرد گاڑی ”منی“ میں سوار ہوکر پبلک میں آگئے اور انکی یہ دلچسپ گاڑی ہمیشہ کی طرح تمام لوازمات سے لیس تھی۔ 1990 سے دنیا بھر کے ٹی وی ناظرین کی توجہ کا مرکز یہ کردار اپنی سالگرہ منانے کے لئے لندن کے بکنگھم پیلس، دی مال اور ہیروڈز کے علاقوں میں گھومتے رہے۔اس موقع پرٹویٹرصارفین نے بھی ان کی اوران کے کھلونوں کی تصاویرشیئرکیں۔