مائیکل جیکسن کی بہن جینٹ جیکسن کی البم ریلیز کیلئے تیار

پیر 7 ستمبر 2015 11:25

مائیکل جیکسن کی بہن جینٹ جیکسن کی البم ریلیز کیلئے تیار

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء)پاپ آئی کون مائیکل جیکسن کی بہن جینٹ جیکسن نے آنے والی البم کا آرٹ ورک ریلیز کردیا ہے۔جینٹ جیکسن کے اس البم کا نام ہے اَن بریک ایبل جس کا ان کے پرستار بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ آرٹ ورک جو البم کا کور بھی ہوگا اسے گلوکارہ نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر متعارف کرایا ہے۔ساتھ ساتھ جینٹ جیکسن نے ٹائٹل سونگ،اَن بریک ایبل کی شاعری بھی شئیر کی ہے۔مائیکل جیکسن کی بہن کی یہ البم بہت جلد پرستاروں کے لیے کی پیش جانے والی ہے۔